شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے دولہے کی ماں جاں بحق
بارات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے دولہے والدہ جاں بحق ہوگئی۔
Webdesk
|
10 Dec 2024
سجاول: ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش قانونا جرم ہے پھر بھی مختلف تقاریب اور مقامات پر ان کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔
شادی بیاہ کی تقریب میں عموما ہونے والی ہوائی فائرنگ کسی نہ کسی حادثے کا سبب بنتی ہے اس کے باوجود لوگ فائرنگ کرنے سے باز نہیں آتے۔
ایک افسوسناک واقعہ سجاول کے میرپور بٹھورو میں پیش آیا جہاں بارات کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے دولہے والدہ جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہے کی ماں کو گولی لگی اور وہ زندگی کی بازی ہار گئی، دولہے کی والدہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائیگی۔
Comments
0 comment