شادی کی تقریب ماتم کدہ بن گئی، فائرنگ سے بچہ ہلاک اور دو زخمی

ویب ڈیسک
|
25 Jan 2025
کراچی: شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ، 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے ایک 6 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک اور 6 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کراچی غربی طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ تیسر ٹاؤن سیکٹر 35 سی میں شادی کی تقریب کے دوران کچھ افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک دوسرا بچہ اور ایک آدمی زخمی ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 6 سالہ بنجو سے ہوئی، جبکہ زخمی ہونے والوں میں 6 سالہ ایلان شہزاد اور 30 سالہ رابن بابر شامل ہیں، انہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور فائرنگ میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول برآمد کرلیا، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔
سرجانی تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ شادی کی تقریب کرسچن محلہ میں ہوئی، مشتبہ شخص مقتول کا رشتہ دار ہے، جو فرار ہونے میں کامیاب رہا لیکن اپنی پستول چھوڑ گیا۔
جب کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا سرجانی تیسر ٹاؤن سیکٹر 37C کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا بچہ (دوران علاج) جناح ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت ایلن ولد شہزاد مسیح عمر 06 سال
صبح شادی میں ہوائی فائرنگ سے 1 بچہ جاں بحق ہوا تھا دوسرا شدید۔زخمی جو دوران علاج جاں بحق ہوگیا ہے۔
Comments
0 comment