شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
|
16 Apr 2025
راولپنڈی کے تھانہ روات کی پولیس نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق روات پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت طلحہ خان کے نام سے ہوئی۔
مدعیہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی کزن کی نوکری کے سلسلے میں اس کے ساتھ گئی تھیں، جہاں ملزم نے انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون نے درج FIR میں الزام لگایا کہ ملزم نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔ ملزم اور متاثرہ خاتون کے درمیان فیملی تعلقات بھی ہیں۔
پولیس نے شکایت درج ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل معائنہکروایا جا رہا ہے تاکہ عدالت میں ثبوت پیش کیے جا سکیں۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ "ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔" "خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی تشدد یا زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔"
انہوں نے کہا کہ "ایسے مجرم قانون کی گرفت** سے بچ نہیں سکتے۔" پولیس نے مزید تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے اور عدالت میں مقدمے کو مضبوط بنانے کے لیے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
Comments
0 comment