شوہر سے ناراض ہوکر گھر جانے والی لڑکی سے سسرالی کی متعدد بار زیادتی

شوہر سے ناراض ہوکر گھر جانے والی لڑکی سے سسرالی کی متعدد بار زیادتی

ملزم نے ویڈیو بنا کر ڈیڑھ ماہ تک بلیک میل کیا اور پھر خواہش پوری نہ کرنے پر ویڈیو وائرل کردیں
شوہر سے ناراض ہوکر گھر جانے والی لڑکی سے سسرالی کی متعدد بار زیادتی

ویب ڈیسک

|

8 Jun 2024

ملتان کے علاقے علی پور میں شوہر سے ناراض ہوکر اپنے گھر جانے والی لڑکی سے خاوند کے قریبی رشتے دار نے زیادتی کر کے ویڈیوز وائرل کردیں۔

تصیلات کے مطابق علی پور میں خاتون سے ناراض ہوکر گھر جانے والی لڑکی کے والد نے پولیس میں اپنی صاحبزادی کے ساتھ پیش آنے والے دلخراش واقعے کی تفصیلات پولیس کو تحریری طور پر بتائیں۔

پولیس نے والد کا مدعا سننے اور تحریری درخواست کے بعد مقدمہ درج کیا۔ متاثرہ والد نے بتایا کہ اُس کی بیٹی شوہر سے ناراض ہوکر گھر آگئی تھی جس کے بعد داماد کے قریبی رشتے دار نے بیٹی فرحانہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بیٹی کی ویڈیو بنائی اور اُسے بلیک میل کر کے ڈیڑھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا، انکار کرنے پر ملزم نے بیٹی کی ویڈیوز وائرل کردیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کردیے جبکہ والد نے اپنی بیٹی کے شوہر کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اُس کا ماننا ہے کہ سب کچھ حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!