ساہیوال میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی

ساہیوال میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی

پولیس ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی
ساہیوال میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی

ویب ڈیسک

|

28 Sep 2024

پنجاب کے علاقے ساہیوال میں قوت سماعت اور بصارت سے محروم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 34/14 ایل میں پیش آیا جہاں گھر کے قریب دکان پر سودا خریدنے کیلیے گئی گونگی بہری لڑکی کو ملزم ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کی والدہ نے واقعے سے متعلق پولیس کو مطلع کیا اور مقدمہ درج کرایا جس میں اسلم نامی شخص کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اسلم نامی شخص نے خالی احاطہ میں لے جا کر بچی کے ساتھ زیادتی کی، لڑکی کے شور مچانے اور واویلا کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ آخری اطلاعات تک پولیس تھانہ شاہکوٹ ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!