صاحبزادہ پاکستان کو اتنے میچز جتوا سکتا ہے کہ میں بتا نہیں سکتا، شاہد آفریدی

صاحبزادہ پاکستان کو اتنے میچز جتوا سکتا ہے کہ میں بتا نہیں سکتا، شاہد آفریدی

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ گیم چینجر پلیئر بن سکتا ہے
صاحبزادہ پاکستان کو اتنے میچز جتوا سکتا ہے کہ میں بتا نہیں سکتا، شاہد آفریدی

Webdesk

|

12 Feb 2026

لاہور: پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل صاحبزادہ فرحان کے حوالے سے کہا ہے کہ صاحبزادہ فرحان عام طور پر بہت اچھا اسٹارٹ کرتا ہے مگر وہ لمبے اسکور کی طرف وہ جا نہیں پارہا۔

نجی چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان بہت زبردست فارم میں ہے وہ بہت ہی زبردست کھیل رہا ہے، صائم یا فرحان ان دونوں میں سے ہمیں ایک چاہیے جو رنز کرے اور 6 اوورز کا فائدہ پاکستان ٹیم کو پہنچائے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان عام طور پر بہت اچھا اسٹارٹ کرتا ہے مگر وہ لمبے اسکور کی طرف وہ جا نہیں پارہا، میں دوبارہ کہہ رہا ہوں کہ یہ بچہ پاکستان کو اتنے میچز جتوا سکتا ہے کہ میں بتا نہیں سکتا۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ گیم چینجر پلیئر بن سکتا ہے، زیادہ تر میچز جس میں پاکستان کی جیت ہوگی یہ بچہ مین آف دی میچ بن سکتا ہے، یہ شاید اپنے آپ کو سمجھ نہیں پارہا۔

انھوں نے کہا کہ اس کے ذہن میں بہت ساری چیزیں گھوم رہی ہوتی ہیں، اس کی بیٹنگ سے مجھے لگ رہا ہوتا ہے کہ بس یہ چاہ رہا ہوتا ہے کہ مجھے کوئی ٹانگ پر بال کردے اور میں اس ایریا میں شاٹ مار دوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ ہر اس طرح کی بال کیلیے تیار ہوتا ہے، اس کے پاس ہر شاٹ کی ہے اور وہ ایسا پلیئر ہے کہ ہر ایریا میں چھکا چوکا مار سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!