اسکردو: گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 5 جاں بحق
لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افرادزندگی کی بازی ہار گئے۔
Webdesk
|
15 Dec 2024
اسکردو میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 5 افراد دب کر لقمہ اجل بن گئے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افرادزندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق شنگوس گائوں سے بتایا جارہا ہے۔
Comments
0 comment