3 hours ago
اسلام آباد میں مساج سینٹرز، ڈانس پارٹیز اور جسم فروشی کے اڈوں پر کریک ڈاون، 40 گرفتار
ویب ڈیسک
|
27 Nov 2025
وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے ڈانس پارٹیز اور مساج سینٹرز کے نام پر چلنے والے مبینہ فحاشی کے اڈوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے۔
شالیمار پولیس نے ایک ہی رات میں پانچ چھاپے مار کر مختلف رہائشی فلیٹس اور کاروباری مقامات سے 21 خواتین اور 19 مردوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق اس نیٹ ورک کا مرکزی کارندہ علی ملک چھاپوں کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں گرفتار افراد نے انکشاف کیا کہ ان مقامات پر “ڈانس پارٹیز” اور “مساج سروسز” کے نام پر غیرقانونی کاروبار چلایا جا رہا تھا۔
حراست میں لی جانے والی کئی خواتین نے پولیس کو بتایا کہ علی ملک انہیں فی پروگرام 4 ہزار روپے ادا کرتا تھا اور مختلف فلیٹس میں یہ کاروبار منظم طریقے سے چل رہا تھا۔
پولیس نے تمام گرفتار افراد کے خلاف شالیمار تھانے میں مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments
0 comment