سانگھڑ: فصلوں میں گھسنے والی گائے کی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کردیا گیا
Webdesk
|
26 Jul 2024
سندھ کے شہر سانگھڑ میں گائے پر ظلم کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آگیا جہاں بے رحم شخص نے گائے کی ٹانگ پر گولی مار دی ۔
ذرائع کے مطابق گائے کے مالک محرم شر نے بتایا کہ غلطی سے فصلوں میں گھسنے پر میری گائے کی ٹانگ پر گولی مار دی گئی، گزشتہ روز سے غائب گائے منگلی تھانے کی حدود میں زخمی حالت میں ملی۔
محرم شر کا کہنا تھا کہ گائے پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگئی تھی۔
ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے گائے کو گولی مارنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا جس کے بعد ڈی ایس پی، ایس ایچ او دیگر پولیس عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔وٹنری ڈاکٹر نے بتایا کہ گولی لگنے سے گائے کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔
Comments
0 comment