سانحہ گل پلازہ: کمیشن نے بچ نکلنے والے 6 افراد کو25 فروری کو طلب کرلیا

سانحہ گل پلازہ: کمیشن نے بچ نکلنے والے 6 افراد کو25 فروری کو طلب کرلیا

متحدہ قومی موومنٹ نے کمیشن کی کارروائی میں فریق بننے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔
سانحہ گل پلازہ: کمیشن نے بچ نکلنے والے 6 افراد کو25 فروری کو طلب کرلیا

Webdesk

|

22 Feb 2026

کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے گل پلازہ کی عمارت سے محفوظ نکلنے والے 6افراد کو طلب کرلیا ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ نے کمیشن کی کارروائی میں فریق بننے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سانحے میں زندہ بچ نکلنے والے 6 شہریووں کو طلب کرلیا ہے ۔

اورنگی ٹائون کے رہائشی محمدشہزاد،گلشن اقبال کے سید عبداللہ ،عثمان آباد کے محمدجنید،نیوکراچی کے محمدایان،ڈی ایچ اے کے رہائشی فہداور صدرکے رہائشی علی حیدر کو کمیشن نے نوٹس جاری کرکے 25فروری کو پیش ہونے کا حکم دیاہے۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے کمیشن کی کارروائی میں فریق بننے کی درخواست جمع کرادی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ سانحہ گل پلازہ سے متعلق اہم حقائق ایسے ہیں جو کمیشن کے ریکارڈ پر لانا ضروری ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے وکیل طارق منصور نے موقف اپنایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے اصل حقائق منظر عام پر نہیں لائے جا رہے۔

 انہوں نے کہا کہ 19 فروری کی کارروائی کے دوران ڈی جی ایس بی سی اے نے حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ اپنی غفلت پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گل پلازہ کی تعمیرات میں بے ضابطگیوں کے خلاف انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ نمبر 56/2005 درج کیا تھا جس میں بلڈر گل محمد خانانی ،اس وقت کے ڈی جی ایس بی سی اے اور کنٹرولربلڈنگزکونامزد کیاتھا۔

نامزدملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی عدالت نے مسترد کر دی تھیں، تاہم بعد ازاں پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مقدمہ عدالت سے واپس لے لیا۔

درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسر منظور کاکاکو بعد میںایس بی سی اے کا سربراہ تعینات کردیاگیاتھا۔

درخواست گزار کے مطابق گل پلازہ سے متعلق مزید اہم مواد اورشواہد موجود ہیں، اس لیے کمیشن میں پیش ہو کر معاونت کی اجازت دی جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!