سانحہ گل پلازہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی میتیں لواحقین کے سپرد، 2 تاحال لاپتہ

سانحہ گل پلازہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی میتیں لواحقین کے سپرد، 2 تاحال لاپتہ

سانحہ گل پلازہ میں دہلی کالونی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 6 افراد لاپتہ ہوئے تھے
سانحہ گل پلازہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی میتیں لواحقین کے سپرد، 2 تاحال لاپتہ

Webdesk

|

25 Jan 2026

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں سے 4 افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے دہلی کالونی کا رہائشی ایک ہی خاندان کے 6 افراد گزشتہ ہفتے کی شب شادی کی خریداری کیلیے گل پلازہ پہنچا۔

مارکیٹ آنے والوں میں تین خواتین اور تین مرد شامل تھے۔ حادثے کے بعد تمام افراد لاپتہ ہوگئے تھے جن کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ممکن ہوئی۔

شناخت ہونے والوں میں تین بہنیں ایک بھائی جبکہ والدہ بھی شامل ہیں۔ 35 سالہ سعد، 35 سالہ مصباح پروین، 14 سالہ مریم اور 30 سالہ نمرہ شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جبکہ اسی متاثرہ خاندان کے خاتون سمیت 2 افراد کوثر پروین اور اشرف علی کی شناخت کا عمل ابھی باقی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!