سپریم کورٹ نے بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
17 Jun 2026
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم فیصلے میں محمد زبیر عرف چریا اور عبدالرحمان عرف بھولا کو مقدمے میں تمام الزامات سے بری کر دیا۔
تین رکنی بینچ نے فوجداری درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔
عدالت نے قرار دیا کہ درخواستوں کو اپیلوں میں تبدیل کرکے منظور کیا جاتا ہے اور ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ دونوں ملزمان کو فوری رہا کیا جائے، تاہم اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہوں۔
عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے خلاف ماتحت عدالتوں کے فیصلوں میں دیے گئے ریمارکس ختم کرنے کی درخواست بھی منظور کر لی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث انہیں بری کیا گیا۔
Comments
0 comment