13 hours ago
سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کی سزا کیخلاف درخواست کا فیصلہ سنادیا

ویب ڈیسک
|
20 May 2025
سپریم کورٹ نے نورمقدم کیس کے نجرم ظاہر جعفر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی ہے
سپریم کورٹ نے نورمقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی، جبکہ اس کے ساتھیوں (چوکیدار اور مالی) کی سزاؤں میں تخفیف کر کردی۔
مجرم کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دی کہ کیس کا انحصار سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی وی آر پر ہے، لیکن عدالت نے کہا کہ فوٹیج میں کوئی ترمیم نہیں ہوئی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے واضح کیا کہ پنجاب فارنزک لیبارٹری نے تصدیق کی ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اصلی ہے اور اس میں کوئی مداخلت نہیں ہوئی۔
چوکیدار اور مالی کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکلین نے مقتولہ کو روکا، جس پر جسٹس علی باقر نے کہا کہ اگر وہ نہ روکتے تو واقعہ مختلف ہوتا۔
سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھی جبکہ چوکیدار اور مالی کی سزاؤں (10 سال قید) میں تخفیف کر دی گئی۔
واضح رہے کہ 2021 میں، ظاہر جعفر نے نورمقدم کو اسلام آباد میں تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کے بعد اب سپریم کورٹ نے بھی اس کی سزائے موت کو درست قرار دے دیا۔
Comments
0 comment