سردی کے باعث اسکولوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل، کلاسسز 9 بجے سے ہوں گی

سردی کے باعث اسکولوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل، کلاسسز 9 بجے سے ہوں گی

کراچی کے علاوہ سندھ بھر میں صبح 9 بجے سے کلاسسز شروع ہوں گی، ہدایت نامہ
سردی کے باعث اسکولوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل، کلاسسز  9 بجے سے ہوں گی

Webdesk

|

8 Jan 2024

سندھ حکومت نے سردی کی لہر کے سبب اسکولوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل کردیے۔

 نگراں وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین کی ہدایت پر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ 

صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین نے حالیہ دنوں میں سردی کی شدت کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی ہدایت کردی۔

ہدایت کے مطابق کراچی ریجن کے اسکولز کے علاوہ سندھ بھر کے باقی تمام اضلاع کے اسکولز صبح 9 بجے شروع کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کراچی ریجن میں اسکولز صبح 8:30 کھولے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومتی حکم نامے کے باوجود بھی متعدد اسکول تاحال صبح 8 بجے سے ہی شروع ہورہے ہیں اور اس حوالے سے والدین سے سوشل میڈیا پر احتجاج بھی کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!