سرگودھا میں سسر کی بہو سے زیادتی کی کوشش، بتانے پر شوہر نے بازو توڑ دیا

سرگودھا میں سسر کی بہو سے زیادتی کی کوشش، بتانے پر شوہر نے بازو توڑ دیا

پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
سرگودھا میں سسر کی بہو سے زیادتی کی کوشش، بتانے پر شوہر نے بازو توڑ دیا

Webdesk

|

1 Aug 2024

پنجاب کے علاقے سرگودھا میں مبینہ طور پر سسر نے بہو کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم خاتون کے شور مچانے پر واردات ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سسر نے بہو سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی تاہم خاتون کی چیخ و پکار پر خاتون کا شوہر اور اہل علاقہ پہنچ گئے اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

خاتون کے الزام پر بیٹے نے اپنے باپ کا دفاع کیا اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا بازو توڑ دیا جبکہ جسم کے مختلف حصوں میں بھی تشدد کی وجہ سے زخم آئے ہیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں اکیلی تھی، سسر نے سوتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی، وہ پہلے بھی کئی مرتبہ زیادتی کی کوشش کر چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کروایا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!