سرراہ بچی کے ساتھ نازبیا حرکت کرنے والا درندہ نازک حصے سے محروم

سرراہ بچی کے ساتھ نازبیا حرکت کرنے والا درندہ نازک حصے سے محروم

سی سی ڈی ملتان نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
سرراہ بچی کے ساتھ نازبیا حرکت کرنے والا درندہ نازک حصے سے محروم

ویب ڈیسک

|

1 Aug 2025

ملتان میں ایک کم سن بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا جنسی درندہ گرفتار اور اپنے اعضائے مخصوصہ سے محروم ہوگیا ہے۔

بجی کے ساتھ نازیبا حرکت کے الزام میں مطلوب ملزم کو پولیس نے اس وقت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جب وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کے دوران غلطی سے خود کو گولی مار بیٹھا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم کو ایک نابالغ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس فوٹیج نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کو جنم دیا اور صارفین نے اس کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ چند روز قبل قصور میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ملتان کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے ایک بیان میں ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو مزاحمت کے دوران اپنے ہی ہتھیار کو غلط طریقے سے استعمال کرنے پر گولی لگی اور وہ اعضائے مخصوصہ سے محروم ہوگیا۔

یہ واقعہ 15 جولائی کو بہاؤالدین زکریا تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، جہاں سٹریٹ سرویلنس کیمرے میں ملزم کو ایک کم سن بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد وہ فرار ہو گیا تھا۔

اس واقعے پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 377B (نابالغ بچوں کے ساتھ غیر فطری جرائم) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور تحقیقات کے لیے سی سی ڈی کو ریفر کر دیا گیا تھا۔

سی سی ڈی کے مطابق، جب پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو "ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ کی کوشش کی، لیکن غلطی سے خود کو ہی گولی مار لی۔" اسے فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

کرمنل ریکارڈ آفس کے ذریعے ملزم کی شناخت کی گئی اور تصدیق ہوئی کہ یہ وہی شخص ہے جو وائرل ویڈیو میں نظر آ رہا تھا۔ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ اس کا مجرمانہ ریکارڈ ہے اور اس پر 2023 میں اپنے بھائی کے قتل کا بھی الزام ہے، جس کا مقدمہ اسی تھانے میں دفعہ 302 (قتل کی سزا) کے تحت درج ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!