سسر کی بہو سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
Webdesk
|
19 Dec 2024
لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بہو کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے (سسر) ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے والد نے 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں وقوعہ کی اطلاع دی جس پر علاقہ پولیس نے ملت پارک کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ سسر نے متعدد بارزیادتی کا نشانہ بنایا، کسی کو بتانے پر سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔
سسر بیٹے کی غیر موجودگی میں بہو کے ساتھ زیادتی کرتا، ہراساں اور دھمکاتا رہتا تھا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم سسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment