اسٹاپ پر کھڑی خاتون اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی
Webdesk
|
9 Jul 2024
نامعلوم ملزمان نے فیصل آباد میں بس اسٹاپ پر کھڑی خاتون کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون شوہر سے ناچاقی کے بعد گھر سے چلی گئی تھی، رات 9 بجے پل نہر بنگلہ اسٹاپ پر کھڑی تھی کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد اسے اغوا کرکے تحصیل کچہری کے ایک چیمبر میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کی، واقعہ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں پیش آیا۔
سی پی او کامران عادل کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔پولیس نے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ایس پی صدر ڈویژن کو 24گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرنیکا حکم دیا ہے۔
Comments
0 comment