سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے 4 افراد کو سزائے موت
علاقے نے 10، 10 لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا
ویب ڈیسک
|
26 Jan 2025
راولپنڈی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں 4 افراد کو سزائے موت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سزا پانے والے مجرمان میں رانا عثمان، اشفاق علی، سلمان سجاد اور واجد علی شامل ہیں۔ کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا۔
عدالت نے کہا کہ مجرمان کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہو جائے۔
واضح رہے کہ مجرمان کے خلاف پیکا کے سیکشن 11 کے تحت اکتوبر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
Comments
0 comment