سوات میں قرآن پاک کی توہین پر مشتعل ہجوم نے آگ لگا کر مار ڈالا

سوات میں قرآن پاک کی توہین پر مشتعل ہجوم نے آگ لگا کر مار ڈالا

مظاہرین نے تھانے پر حملہ کر کے ملزم کو پولیس کی تحویل سے چھڑوایا اور پھر اُسے مار ڈالا
سوات میں قرآن پاک کی توہین پر مشتعل ہجوم نے آگ لگا کر مار ڈالا

آفتاب مہمند

|

20 Jun 2024

خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات کے علاقے مدین میں مبینہ طور پر ایک شخص نے قرآن مجید کی بے حرمتی کرتے ہوئے اوراق نذر آتش کیے جس پر مشتعل مظاہرین نے اُسے تشدد کر کے مار آگ لگا کر مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق مدین میں مبینہ طور پر قران شریف کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا، مقامی افراد نے دعویٰ کیا کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شخص نے مبینہ طور پر قرآن پاک کے اوراق نذر آتش کیے۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا تو عوام کی بڑی تعداد نے پولیس اسٹیشن مدین پر حملہ کیا اور ملزم کو باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا جبکہ تھانے کو آگ لگا دی۔

پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس پر مظاہرین نے بھی جوابی پتھراؤ کیا اور علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی جس پر مدین کا بازار بند ہوگیا۔

ڈی پی او سوات کے مطابق علاقے کے لوگوں نے مشتعل ہوکر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شخص کو قرآن مجید کی توہین کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تو مدین پولیس نے گستاخی کرنے والے شخص کو تھانے منتقل کیا، جس پر مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوکر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔

ڈی پی او کے مطابق مشتعل مظاہرین نے ملزم حوالے نہ کرنے پرپولیس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!