سی آئی اے افسران و اہلکاروں پر شہری سے 90ہزار ڈالر لوٹنے کا الزام
Webdesk
|
1 Aug 2024
کراچی : شہر قائدمیں سی آئی اے کا اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ مبینہ طور پر لوٹ مار میں ملوث نکلا ہے۔ سی آئی اے کراچی کے افسران و اہلکاروں پر نوے ہزار ڈالر لوٹنے کا الزام ہے۔
سی آئی اے کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پر الزام ہے کہ انھوں نے کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں گھر پر چھاپا مار کر ایک شہری کو حراست میں لیا اور رقم لوٹی ہے۔
ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ہمیں شکایت موصول ہوئی ، سی آئی اے ٹیم نے مبینہ طور پر شہری سے 90 ہزار ڈالر لوٹے ہیں، واقعہ کی تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔
عدیل چانڈیو نے بتایا کہ شکایت پر فوری ایکشن لے کر کارروائی کی گئی ہے، شہری کو حراست میں لے کر رقم لوٹنے والے سب انسپکٹر سمیت پوری ٹیم کو معطل کردیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی ایس آئی یو شبیر احمد خان کو بھی معطل کردیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے ، مدعی سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment