1 hour ago
ثانیہ زہرا قتل کیس، شوہر کو سزائے موت، دیور اور ساس کو عمر قید
ویب ڈیسک
|
19 Nov 2025
ملتان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ثانیہ زہرا قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کے شوہر علی رضا کو قتل کے الزام میں سزائے موت کا حکم دیا ہے۔
تفتیش کے مطابق کیس میں مجموعی طور پر 6 افراد کو نامزد کیا گیا تھا جن میں شوہر علی رضا، ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر شامل تھے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں علی رضا کو دفعہ 302 کے تحت موت کی سزا سنائی، جبکہ عذرا پروین اور علی حیدر کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ کیس میں نامزد دیگر تین ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کردیا گیا۔
فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ کے والد اسد عباس شاہ نے کہا کہ انہوں نے اکیلے اپنی بیٹی کے لیے قانونی جنگ لڑی اور آج عدالت نے انصاف فراہم کرکے اُن کی جدوجہد کو کامیاب کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا فیصلہ آئندہ کسی کو کسی بیٹی کی جان لینے سے روکے گا۔
یاد رہے کہ ثانیہ زہرا کو گزشتہ سال گھریلو جھگڑے کے دوران قتل کیا گیا تھا، جس پر اہلخانہ نے مقدمہ درج کرایا تھا۔
Comments
0 comment