طالبا سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ٹیچر کی ضمانت منظور
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرلی
ویب ڈیسک
|
13 Aug 2024
عدالت نے طالبہ سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے ملزم ناصر لطیف کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ مدعی کے وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور تھانہ رینالہ خورد نے مقدمہ درج کیا۔
انہوں نے اسکول ٹیچر ایک سال تک بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، متاثرہ لڑکی نے اسکول چھوڑنے سے انکار کیا تو مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
ملزم کے وکیل نے دلائل دیے کہ ایف آئی اے نے سوا دو سال بعد مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا، ملزم دو سال سے جیل میں ہے اسکو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔
Comments
0 comment