ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

فتح پورمیں ٹک ٹاک بنانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگانے والا 18 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب گیا۔
ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

Webdesk

|

24 Aug 2025

ٹک ٹاک بنانے کا شوق ایک اور نوجوان کی زندگی کو کھا گیا، جب کہ پنجاب کے ضلع لیہ میں نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگادی۔

رپورٹ کے مطابق فتح پورمیں ٹک ٹاک بنانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگانے والا 18 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب گیا۔

ریسکیوذرائع نے کہا کہ 18 سالہ رحمن صادق نے دوست کو ویڈیو بنانے کے لئے موبائل دے کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔

منڈا نہر سے 74 ایم ایل کے رہائشی نوجوان کی لاش کی تلاش جاری ہے، ریسکیو کے غوطہ خوروں کی ٹیم نے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

نوجوان کے نہرمیں چھلانگ لگانے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!