ٹاک ٹاک ویڈیوز سے متاثر پشاور کے رہائشی نے دکاندار کو گولی مار کر قتل کردیا

ٹاک ٹاک ویڈیوز سے متاثر پشاور کے رہائشی نے دکاندار کو گولی مار کر قتل کردیا

پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے
ٹاک ٹاک ویڈیوز سے متاثر پشاور کے رہائشی نے دکاندار کو گولی مار کر قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

4 Sep 2024

پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نوجوان لڑکے نے ایک دکاندار کو نوکری سے نکالنے پر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پرتشدد ٹک ٹاک ویڈیوز سے متاثر تھا۔

یہ واقعہ پیر  کے روز خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت مختار کے نام سے ہوئی ہے، جس کا اپنے مالک اور دکاندار شیخ عدنان کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا تاہم وہ گزشتہ دس برس سے اس دکان پر ہی کام کررہا تھا۔

ٹک ٹاک ویڈیوز اور پشتو فلموں کے پرتشدد مناظر سے دلچسپی کی وجہ سے مختار اکثر علاقے میں ہنگامہ برپا کرتا تھا۔ اس کے خلل آمیز رویے سے مایوس ہو کر شیخ عدنان نے مختار کو چھ ماہ قبل اپنی دکان سے نکال دیا جس سے وہ ناراض ہو گیا تھا۔

مختار نے دکاندار سے بار بار اسے بحال کرنے کی التجا کی، لیکن مالک نے اُسے دو ٹوک انداز میں انکار کرتے ہوئے کہا کہ اُس کی جگہ دوسرا ملازم رکھ لیا ہے۔

اس پر مختار نے مشتعل ہوکر بندوق نکالی اور دکاندار کو گولی مار دی۔ دکاندار کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ 24 گھنٹے بعد منگل کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واقعے کا مقدمہ کابلی  پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ تحقیقات بھی شروع شروع کردی۔ مختار کو بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، نوجوان لڑکا پشاور میں ٹک ٹاک پر نمایاں شخصیات سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا، جو اکثر اپنی ویڈیوز میں دھمکی آمیز رویہ اور نشان زدہ ہتھیار دکھاتے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!