ٹک ٹاکر بہن کو قاتلانہ حملے میں زخمی کرنے والا بھائی بیرون ملک فرار ہوتے وقت گرفتار
ویب ڈیسک
|
26 Sep 2024
سماجی رابطے کی سائٹ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے والی لڑکی پر قاتلانہ حملہ کرنے والا بھائی کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
پنجاب پولیس نے مشہور ٹک ٹاکر ثمینہ کو غیر کے نام پر حملہ کر کے زخمی کرنے والے اُسے کے بھائی کو بیرون ملک فرار ہونے سے قبل ایئرپورٹ سے ایف آئی اے کی مدد سے گرفتار کیا۔
ملزم سلطان نے اپنی بہن کو ٹک ٹاک بنانے سے روکا اور بات نہ ماننے پر غیرت میں آکر اُسے قتل کرنے کی کوشش کی، بہن کے زخمی ہونے کے بعد ملزم نے عمان فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔
پنجاب پولیس نے پی این آئی ایل میں ملزم کے کوائف شامل کروا رکھے تھے، جسے ایف آئی اے کی مدد سے فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ ماہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ بھی درج ہے، واقعے کے بعد سے ملزم روپوش تھا۔
Comments
0 comment