ٹریفک حادثات میں 10 جاں بحق اور 26 زخمی

ٹریفک حادثات میں 10 جاں بحق اور 26 زخمی

ایک واقعہ کلرکہار کے قریب پیش آیا دوسرا ایم نائن موٹر وے پر پیش آیا
ٹریفک حادثات میں 10 جاں بحق اور 26 زخمی

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2025

اسلام آباد سے لاہور جانے والی ایک مسافر بس چکوال کے قریب المناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ مسافر جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، حادثہ موٹروے پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا جب بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ ابتدائی طور پر چھ مسافروں کی ہلاکت اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی۔

زخمیوں کو ٹراما سنٹر کلر کہار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی۔

موٹروے پولیس نے بتایا کہ بدقسمت بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی اور حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کو قرار دیا۔

ایم-9 موٹروے پر کراچی سے لاڑکانہ جانے والی بس اور ٹرک میں تصادم 2 ہلاک، 8 زخمی ہوئے۔

ایک علیحدہ واقعے میں، ایم-9 موٹروے پر جامشورو کے قریب کراچی سے لاڑکانہ جانے والی ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا۔

اس حادثے میں دو افراد بس کا کلینر اور ٹرک کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت آٹھ دیگر افراد زخمی ہوئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!