تین سالہ بچے کی ماں زیادتی مزاحمت پر بے دردی سے قتل، بہن زخمی

ویب ڈیسک
|
21 Apr 2025
لکھنؤ: بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک 26 سالہ بیوٹیشن کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی کوشش کے دوران قتل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے تین ملزمان میں سے دو کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون کو سدھانشو نامی شخص نے ایک شادی تقریب میں مہندی لگانے کے لیے مدعو کیا تھا۔ کام مکمل ہونے کے بعد بعد ملزمان نے کار میں بیٹھی دونوں بہنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔
مزاحمت کرنے پر ایک ملزم نے متاثرہ خاتون کی گردن میں چھرا گھونپ دیا جبکہ جھگڑے کے دوران کار ٹکرا کر الٹ گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
متاثرہ خاتون کے شوہر نے پولیس میں شکایت درج کرائی جبکہ مقتولہ 3 سالہ بیٹے کی ماں تھیں۔
پولیس کے مطابق تین ملزمان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
زندہ بچ جانے والی بہن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس کو اطلاع دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ متاثرہ خاندان نے انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
واقعے کے بعد لکھنؤ میں خواتین کے خلاف تشدد کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ سماجی کارکنوں نے خواتین کی حفاظت کے لیے سخت قوانین کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments
0 comment