ولیمے کے روز سسرال جانے والے جوڑے کی گاڑی نہر میں گر گئی، دلہا اور سالی جاں بحق
ریسکیو رضاکاروں نے دلہن سمیت تین خواتین کو بچالیا
ویب ڈیسک
|
2 Dec 2024
پنجاب کے علاقے گجرات میں شادی کے گھر میں خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گجرات میں شادی کے ایک روز بعد دلہن اور گھر کے پانچ افراد کے ہمراہ سسرال جانے والے دلہا اسامہ کی گاڑی ہیڈ جگو کے مقام پر نہر میں جاگری۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر دلہن سمیت تین خواتین کو بچا لیا جبکہ حادثے میں دلہا اسامہ اور سالی مریم جاں بحق ہوگئے۔
رضاکاروں نے دلہا اور سالی کی لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔ اہل خانہ کے مطابق اسامہ ولیمے کے بعد دلہن و فیملی کیساتھ سسرال جارہا تھا۔
Comments
0 comment