وزیرستان میں 22 خوارج ہلاک

وزیرستان میں 22 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا شیوا کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر
وزیرستان میں 22 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک

|

19 May 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سینیٹائزیشن آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے عناصر مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نے فرار کی کوشش میں مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، جسے انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!