3 hours ago
ایک ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش گھر سے برآمد، پراسرار واردات کے قاتلوں کا سراغ کیسے ملا؟
ویب ڈیسک
|
22 Dec 2025
ایک ماہ سے لاپتا رہنے والی خاتون کی لاش اپنے ہی گھر سے برآمد ہونے پر گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کو اس کی بہو اور بیٹے نے قتل کرنے کے بعد گھر میں ہی دفن کر دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے پوتے نے درج کروائی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ اس کی دادی اچانک گھر سے لاپتا ہو گئی ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی گئی۔
تحقیقات کے دوران شواہد نے معاملے کا رخ بدل دیا اور انکشاف ہوا کہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق قتل کے بعد لاش کو گھر کے اندر ہی دفن کر دیا گیا تاکہ کسی کو شک نہ ہو اور گمشدگی کا تاثر برقرار رہے۔
جیسے ہی یہ حقیقت سامنے آئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بہو اور بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ قتل کی وجوہات اور دیگر تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔
پولیس حکام نے واقعے کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سنگین جرم ہے، جس میں قریبی رشتوں نے ہی ایک بزرگ خاتون کی جان لے کر اس کی لاش چھپانے کی کوشش کی۔ لاش کی برآمدگی کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment