یکم محرم کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
تمام سرکاری دفاتر اور متعلقہ ادارے بند رہیں گے، نوٹی فکیشن
Webdesk
|
15 Jun 2026
خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم محرم الحرام کی تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہوگی، جبکہ اس روز صوبے کے تمام سرکاری دفاتر اور متعلقہ ادارے بند رہیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تعطیل نئے اسلامی سال کے آغاز کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں دی گئی ہے۔
Comments
0 comment