ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کیس میں 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کیس میں 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ملزمان میں عبد الحسیب، غزالی، محمد فاروق، ابو بکر شامل ہیں
ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کیس میں 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ویب ڈیسک

|

29 Apr 2024

کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کیس میں 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

عدالت نے ایم کیو ایم رہنماء رضا علی عابدی قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ملزمان میں عبد الحسیب، غزالی، محمد فاروق، ابو بکر شامل ہیں۔

 عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے مقدمے کے مفرور ملزمان محمد فاروق، حسنین، غلام مرتضی عرف کالی چرن کیخلاف مقدمہ داخل دفتر کردیا اور کہا ہے کہ ملزمان جب بھی گرفتا ہوں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

 پولیس کے مطابق گھات لگائے حملہ آوروں نے علی رضا عابدی کو اس وقت نشانہ بنایا جب ان کی گاڑی گھر میں داخل ہورہی تھی۔ دہشتگردوں نے نائن ایم ایم پستول استعمال کیا۔

علی رضا عابدی کے سر، گردن اور سینے میں گولیاں لگیں تھیں۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکے۔ ملزمان کیخلاف گذری تھانے میں دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!