یونیورسٹی ہاسٹل میں مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

یونیورسٹی ہاسٹل میں مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

کمرے کا دروازہ توڑکر ہاسٹل وارڈن نے دیکھا تو لڑکی کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی۔
یونیورسٹی ہاسٹل میں مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

Webdesk

|

14 Oct 2024

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

23سالہ طالبہ نے گزشتہ روزپنجاب یونیورسٹی آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کی گرلز ہاسٹل نمبر 8 کے کمرہ نمبر 91 میں مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

کمرے کا دروازہ توڑکر ہاسٹل وارڈن نے دیکھا تو لڑکی کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے والدین کا کہنا تھا کہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔ اس پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ان کے حوالے کردیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق طالبہ کی موت گردن کی ہڈی ٹوٹنے سے ہوئی، طالبہ کی گردن پر رسی کا نشان واضح ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طالبہ نے انتہائی قدم کیوں اُٹھایا وجوہات سامنے نہیں آسکیں اور طالبہ کا تعلق سمبڑیال ضلع سیالکوٹ سے بتایا جارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!