زمین کے تنازع پر نوجوان کو زندہ جلادیا گیا

زمین کے تنازع پر نوجوان کو زندہ جلادیا گیا

یہ واقعہ ملتان میں پیش آیا، متاثرہ نوجوان دوران علاج جاں بحق
زمین کے تنازع پر نوجوان کو زندہ جلادیا گیا

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2024

ملتان کے علاقے علی پور میں پیر کے روز زمین کے تنازع پر ایک شخص کو مبینہ طور پر زندہ جلانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار ملزمان نے 18 سالہ احسان اللہ کو درخت سے باندھ کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی، متوفی کو شدید زخمی حالت میں ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔

یہ وحشیانہ واقعہ سیٹ پور تھانے کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقے میں پیش آیا، جو زمینی تنازع کی وجہ سے ہوا ہے۔ 

پولیس کے مطابق واقعے میں جو ملزمان مبینہ طور پر ملوث ہیں اُن کی شناخت اللہ بچایا، عبدالرشید، بابو اور یوسف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

احسان اللہ کے چچا بشیر احمد نے شکایت درج کروائی جس کی وجہ سے ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سرگرمی سے تفتیش کر رہی ہے۔ 

ہولناک واقعے میں نوجوان کی زندگی جانے پر مکینوں میں غم و غصے میں ہیں اور وہ ذمہ داروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!