عثمان طارق اور صاحبزادہ فرحان کی تباہ کن کارکردگی، پاکستان نے نمیبیا کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

عثمان طارق اور صاحبزادہ فرحان کی تباہ کن کارکردگی، پاکستان نے نمیبیا کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کیلیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا
عثمان طارق اور صاحبزادہ فرحان کی تباہ کن کارکردگی، پاکستان نے نمیبیا کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

Webdesk

|

18 Feb 2026

پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی دھواں دھار بیٹنگ اور عثمان طارق کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں نمیبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 102 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کیلیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 58 گیندوں پر 100 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ انہوں نے 4 چھکے اور 11 چوکے مارے۔

صائم ایوب 14 اور سلمان علی آغا 38 رنز بناسکے۔ شاداب خان 36 اور خواجہ نافع 5 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

نمیبیا کے جیک براسیل دو وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے۔

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 17.3 اوور میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی، لورین اسٹین کیمپ 23 اور الیکزینڈر بوسنگ 20 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 4، شاداب خان نے تین جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!