معروف پاکستانی کھلاڑی تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرڈ

معروف پاکستانی کھلاڑی تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرڈ

بلے باز نے ملکی تاریخ کا بہترین کپتان مصباح الحق کو قرار دیا
معروف پاکستانی کھلاڑی تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرڈ

Webdesk

|

11 Dec 2023

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بلے باز اسد شفیق نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑ دی، انہوں نے گزشتہ روز اپنا آخری میچ کھیلا، جس پر کھلاڑیوں نے انہیں شاندار انداز سے الوداع کیا۔

قومی کرکٹر نے گزشتہ روز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل میں کراچی وائٹس کی طرف سے اپنا آخری میچ کھیلا۔ کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد ریجن کو 9 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی اٹھائی۔

اسد شفیق کو فائنل میچ کے اختتام پر کراچی وائٹس کے کھلاڑیوں نے گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا۔ اسد آخری میچ میں بطور بلے باز اپنی اننگز یادگار تو نہ بنا سکے لیکن بہترین کپتانی کرتے ہوئے ٹیم کو فتح ضرور دلائی۔

پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکشن کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ پاکستان کی تاریخ میں مصباح الحق سب سے بہترین کپتان رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!