آئی سی سی کا بھارت اور آئرلینڈ کے میچ کی پچ غیر معیاری ہونے کا اعتراف
Webdesk
|
6 Jun 2024
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے بھارت اور آئرلینڈ کے میچ کی پچ غیر معیاری ہونے کا اعتراف کرلیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل نیویارک اسٹیڈیم میں قائم نسا اسٹیڈیم کی پچ نمبر چار پر بھارت اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں تھیں، جس میں غیر معمولی واقعات بھی پیش آئے۔
بھارت نے آئرلینڈ کو 90 پر آئوٹ کردیا تھا جبکہ مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ اس میچ میںآئرش کھلاڑی ہیری ٹیکٹر جسپرت بمرا کی بانسی گیند انگلی پر لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ روہت شرما بھی بازو پر گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائر ہرٹ ہوگئے تھے۔
ایک روز بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسٹیڈیم کی وکٹ غیر معیاری ہونے کی تصدیق کردی۔
نیویارک میں قائم نسا کانٹی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ غیر معیاری ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے آئی سی سی نے کہا کہ پچ میں وہ تسلسل نہیں دیکھا جس کی توقع تھی۔
آئی سی سی نے کہا کہ مذکورہ گرانڈ میں شیڈول کیے گئے بقیہ میچز کیلئے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کیلئے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور بدھ کو ختم ہونے والے میچ کے بعد سے وکٹ کی درستگی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment