بابر اعظم کی سنچری بنانے کا کریڈٹ کیون پیٹرسن نے لے لیا
Webdesk
|
16 Nov 2025
لندن : انگلینڈ کے سابق بیٹر کیون پیٹرسن نے مذاق میں بابر اعظم کی سنچری بنانے کا کریڈٹ لے لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیون پیٹرسن جنہوں نے 104 ٹیسٹ، 136 ون ڈے اور 37 ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے۔
انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ نیٹ سیشن کی تصویر شیئر کی اور مذاق میں لکھا کہ میں نے انہیں سنچری بنانے میں مدد کی۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے نیٹ سیشن میں انہیں دوبارہ سنچری کرنے میں مدد کی، انہوں نے اس دوران مسکرانے کی ایموجی کے ساتھ بابر کو مینشن بھی کیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی بیٹر نے آخری مرتبہ ایشیا کپ 2023 میں نیپال کے خلاف سنچری اسکور کی تھی اور سری لنکا کے خلاف گزشتہ روز سنچری بنانے کے لیے انہیں ڈھائی سال انتظار کرنا پڑا اور ان کی سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2ـ0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
Comments
0 comment