بابر اعظم نے دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا
Webdesk
|
20 Dec 2024
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔
پاکستان نے گزشتہ روز کیپ ٹائون میں کھیلے گئے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی، بابر اعظم 73،کپتان محمد رضوان 80 اور کامران غلام 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کے 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 248 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلا ف دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری کرنے کے بعد دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم اعظم جنوبی افریقا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیاکے خلاف تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔
بابر اعظم نے اب تک SENA ممالک کے خلاف 39 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاس تھا ۔
Comments
0 comment