بابر اعظم نے سب سے زیادہ ٹی 20 میچز جیتنے والے کپتان کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا

بابر اعظم نے سب سے زیادہ ٹی 20 میچز جیتنے والے کپتان کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا

بابر اعظم سے اوئن مورگن سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان تھے
بابر اعظم نے     سب سے زیادہ  ٹی 20 میچز جیتنے والے کپتان  کا  عالمی اعزاز حاصل کرلیا

ویب ڈیسک

|

13 May 2024

پاکستان کرکٹ ٹی 20 کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نا م کرلیا۔

ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

اس فتح کے بعد پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں 45ویں فتح حاصل کرنے والی ٹیم بنی اور یوں بابر اعظم نے بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی 20 میچز جیتنے والے کپتان کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اس  سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے کپتان مورگن کے پاس تھا جس کی قیادت میں انگلش ٹیم کو چوالیس میچز میں فتح حاصل ہوئی تھی جبکہ یوگینڈا کے کپتان برائن مسابا کی کپتانی میں بھی ٹیم 44 میچز میں فتح حاصل کرچکی ہے۔

افغان کپتان اصغر کی سربراہی میں ٹیم 42 میچز جیت چکی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!