بابر اعظم نے ٹی 20 فارمیٹ کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے ٹی 20 فارمیٹ کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بابر اعظم ٹی 20 میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے
بابر اعظم نے ٹی 20 فارمیٹ کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک

|

26 Feb 2024

 

پاکستان سپرلیگ کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان نے سنچری اسکور کر کے ٹی ٹو20 کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان پی ایس ایل کا تیرہواں میچ کھیلا گیا۔ جس میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔

بابر اعظم 63 گیندوں پر 111 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

کرس گیل ٹی 20 فارمیٹ میں بائیس سنچریوں کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ اس سنچری کو ملا کر بابر اعظم نے اب تک 11 سنچریاں بنائی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!