بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا
ویب ڈیسک
|
20 May 2026
بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔
سیلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو سیریز میں 0-2 سے شکست دے دی۔
پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 437 رنز کا مشکل ہدف ملا تھا، تاہم قومی ٹیم پانچویں روز اپنی دوسری اننگز میں 358 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یوں بنگلہ دیش نے نہ صرف میچ اپنے نام کیا بلکہ پاکستان کے خلاف تاریخی کامیابی بھی حاصل کرلی۔
میچ کے آخری روز بارش کے باعث کھیل کچھ دیر متاثر رہا، تاہم کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد محمد رضوان اور ساجد خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے اہم شراکت قائم کی اور تیز رفتاری سے رنز اسکور کرتے ہوئے مجموعے کو 350 سے آگے پہنچایا۔
تاہم پاکستانی بیٹنگ لائن مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ بنگلہ دیشی بولرز نے نظم و ضبط کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کی مزاحمت ختم کردی۔
سیریز کے دوران بنگلہ دیشی ٹیم نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں عمدہ کھیل پیش کیا، جبکہ پاکستانی ٹیم مسلسل دباؤ کا شکار دکھائی دی۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ کامیابی بنگلہ دیشی کرکٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کی جارہی ہے۔
Comments
0 comment