برائن لارا کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

برائن لارا کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

خوش قسمتی سے بنگلادیش کے خلاف فتح کے بعد افغانستان ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی اور ساتھ ہی برائن لارا کی پیشگوئی بھی سچ ثابت ہوگئی۔
برائن لارا کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

Webdesk

|

26 Jun 2024

 جمیکا : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل سابق ویسٹ انڈین لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی افغانستان سے متعلق کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلا دیش کو 8 رنز سے شکست دے کر  پہلی بار سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے ایونٹ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی تھی۔زیادہ تر سابق کرکٹرز نے بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے نام لیے تھے تاہم سابق ویسٹ انڈین کرکٹر برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے افغانستان ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کی تھی۔

خوش قسمتی سے بنگلادیش کے خلاف فتح کے بعد افغانستان ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی اور ساتھ ہی برائن لارا کی پیشگوئی بھی سچ ثابت ہوگئی۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے، برائن لارا واحد انسان تھے جنہوں نے ہماری سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کی تھی اور ہم نے انہیں درست ثابت کر دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!