بولر ہوں، آل راؤنڈر بننے کا کوئی شوق یا ارادہ نہیں ہے، شاہین آفریدی

ویب ڈیسک
|
9 Apr 2025
لاہور: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے خود کو مکمل آل راؤنڈر قرار دینے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا بنیادی کردار تیز رفتار بولر کا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (PSL) کے دسویں سیزن سے قبل ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہین نے 2022 میں قلندرز کی کپتانی سنبھالنے کے بعد بیٹنگ میں اپنی ترقی پر بات کی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اپنی شناخت آل راؤنڈر کے بجائے بطور بولر کے طور پر کروانا چاہتے ہیں، شاہین نے کہا کہ میں آل راؤنڈر نہیں اور شوق بھی نہیں ہے۔
انہوں نے مشکل حالات میں کیوں بیٹنگ کے لیے جلد آجاتے ہیں۔ شاہین نے کہا، "جب میں بیٹنگ کے لیے جلد آتا ہوں تو اس وقت ٹیم کے چار سے پانچ وکٹیں گر چکی ہوتی ہیں۔ میں اس لیے آتا ہوں کیونکہ ٹیم کو میری ضرورت ہوتی ہے۔"
ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کے اہم بلے بازوں کو مشکل صورتحال میں بھیجنے کے بجائے خود دباؤ کو سنبھالنے اور تیز رنز بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاہین نے زور دے کر کہا کہ ایسے موقعوں پر ان کی وکٹ اتنی اہم نہیں ہوتی جتنی کہ تجربہ کار بلے بازوں کی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر ہیں اور لاہور قلندرز کی کپتانی کے دوران ان کی بیٹنگ پرفارمنس بھی زیر بحث رہی ہے۔ تاہم، ان کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیح گیند بازی ہی رہے گی۔
Comments
0 comment