بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2025 سے دستبرداری کی افواہوں کو مسترد کر دیا

بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2025 سے دستبرداری کی افواہوں کو مسترد کر دیا

ابھی تک دستبرداری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، بی سی سی آئی
بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2025 سے دستبرداری کی افواہوں کو مسترد کر دیا

ویب ڈیسک

|

19 May 2025

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے ایشیا کپ 2025 اور ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے بھارت کی دستبرداری کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔  

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیو جیت سائیکیا نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے ایشیا کرکٹ کونسل (ACC) کے ان ٹورنامنٹس سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کوئی بات چیت بھی نہیں ہوئی، اور یہ خبریں محض قیاس آرائی پر مبنی ہیں۔  

سائیکیا نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی کی موجودہ توجہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور انگلینڈ کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے۔ بھارتی میڈیا کے دعوے بے بنیاد  

گزشتہ دنوں کچھ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے پیش نظر بھارت نے اے سی سی کے تمام ایونٹس سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025* اس سال ستمبر میں بھارت میں منعقد ہونا ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!