بیگ سے بغیر پوچھے پرفیوم نکالنے پر کوہلی نے کرکٹر کے ساتھ کیا کیا ؟

بیگ سے بغیر پوچھے پرفیوم نکالنے پر کوہلی نے کرکٹر کے ساتھ کیا کیا ؟

19 سالہ سواستک چکارا کی جانب سے یہ کرنے پر ڈریسنگ روم کے سارے کھلاڑی ہنستے رہ گئے
بیگ سے بغیر پوچھے پرفیوم نکالنے پر کوہلی نے کرکٹر کے ساتھ کیا کیا ؟

Webdesk

|

28 Mar 2025

 نئی دہلی :  انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز بینگلور (آر سی بی) کے کھلاڑی نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے بیگ سے بغیر پوچھے پرفیوم نکال کر لگایا جس کا قصہ ساتھی کھلاڑیوں نے سنایا۔

19 سالہ سواستک چکارا کی جانب سے یہ کرنے پر ڈریسنگ روم کے سارے کھلاڑی ہنستے رہ گئے۔ آر سی بی کے فاسٹ بولر یش دیال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ کلکتہ میں میچ کے بعد سب ڈریسنگ روم میں بیٹھے تھے کہ سواستک چکارا نے ویرات کوہلی کے بیگ کو بغیر اجازت کھولا اور پرفیوم کی بوتل نکال لی۔

کرکٹر نے کہا کہ سواستک کی حرکت پر سب ہنسنے لگے جب کہ کوہلی بیٹھے دیکھ رہے تھے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کہا، ٹیم کے کپتان رجت پاٹیدار نے کہا کہ ویرات بھائی وہیں بیٹھے تھے اور وہ (رجت) سوچ رہے تھے کہ یہ کیا کر رہا ہے۔

دوسری جانب اپنی اس حرکت کے ردعمل میں سواستک چکارا نے کہا کہ ویرات کوہلی ہمارے بڑے بھائی ہیں، میں اس بات کو یقینی بنا رہا تھا کہ وہ کوئی خراب پرفیوم نہ استعمال کر رہے ہوں۔

سواستک کے مطابق کوہلی نے پوچھا کہ یہ پرفیوم کیسا تھا؟ اس پر میں نے کہا اچھا، میں صرف ان کو بتانے کے لیے چیک کر رہا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!