چیمپئنر ٹرافی، 6 کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی مگر وہ اسکواڈ میں ہیں، راشد لطیف
پاکستانی ٹیم ایونٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سابق کپتان

ویب ڈیسک
|
17 Feb 2025
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں 6 سے 7 کھلاڑی ایسے شامل ہوئے جنہیں نہیں ہونا چاہیے تھا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے چیپمئنز ٹرافی کیلیے اعلان کردہ ٹیم پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ ایسے چھ سات کھلاڑی ہیں جنہیں ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔
تاہم راشد لطیف نے یہ بات بھی کہی کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ایونٹ میں غیر معمولی کارکردگی بھی دکھا سکتی ہے۔
سابق وکٹ کیپر نے یہ بھی کہا کہ ٹیم میں چھ کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں جو میچ جتوا سکتے ہیں۔
Comments
0 comment