چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دیدی

چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دیدی

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے۔
چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دیدی

Webdesk

|

2 Mar 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44رنز سے شکست دیدی۔

دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ کھیلا گیا، جہاں کیویز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار رہا اور بھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی 30 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، شبھمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔

شری یاس ایئر نے سب سے زیادہ 79رنز کی اننگ کھیلی، ہاردک پانڈیا نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اکثر پٹیل نے 42 رنز اسکور کیے۔

تاہم نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن بھی شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، اور پوری ٹیم 43.3اوورز میں 205نز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!