چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان سے انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست، ایونٹ سے باہر کردیا

Webdesk
|
26 Feb 2025
لاہور میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی۔
افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلیے 358 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور جو روٹ کے علاوہ کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔
عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ابراہیم زادران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغانستان کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 37 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں۔
رحمان اللہ گرباز 6، صدیق اللہ اتل اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، تینوں کو جوفرا آرچر نے آوٹ کیا۔
حشمت اللہ شاہدی بھی140 کے مجموعی اسکور پر 40رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، افغانستان کی پانچویں وکٹ 212 کے مجموعی اسکور پر گری، عظمت اللہ عمر زئی 41 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
اننگز کے آخری اوور میں ابراہیم زادران 177 رنز اور محمد نبی 40 رنز بناکر کیچ آوٹ ہوگئے۔
Comments
0 comment